جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت صرف ہندوﺅں کیلئے ہے! مسلمانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوہاٹی(نیوزڈیسک)بھارت میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد سے ہی دوسرے مذاہب اور نچلی ذات کے ہندوو¿ں کی زندگی اجیرن بننا شروع ہو گئی تھی اور اب ریاست آسام کے گورنر پی بی اچاریا نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان صرف ہندوو¿ں کے لئے ہے۔بھارتی ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پدمنابھابالاکرشنا اچاریا نے کہا کہ اس میں کچھ غلط نہیں کہ ہندوستان صرف ہندوو¿ں کے لئے ہے، دیگر ممالک سے ہندو بھی یہاں آکر رہ سکتے ہیں اور کیونکہ وہ کوئی غیر نہیں ہمارے اپنے ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر بنگلادیش سمیت دیگر ممالک سے ہمارے ہاں آباد ہونے والے ہندوو¿ں کے حوالے سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں لیکن سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں انہیں کس طرح سے سہولیات فراہم کرنی ہیں، ہمیں ایک بھی بنگلادیشی کو نیشنل رجسٹر فار سٹیزن کی فہرست میں شامل نہیں کرنا چاہیئے۔پی بی اچاریا کا کہنا تھا کہ شمال مشرق ایک خطرناک علاقہ ہے جس کی وجہ سے بھارت کی سلامتی خطرے میں ہے، مختلف نظریات کی وجہ سے ملکی سلامتی خطرے میں ہے، ہمیں بھارت کی سلامتی کو بچانے کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…