کاچن(آن لائن)میانمار میں مٹی کا تودہ زمین میں دھنس جانے سے کم سے کم 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ واقع ملک کے شمالی حصے میں جیڈ یا فیروزے کی کانوں کے قریب ا±س وقت پیش آیا جب کان کا معدنی فضلے کا ڈھیت اچانک زمین دمیں میانمار کی شمالی ریاست کاچِن میں جہاں یہ سانحہ پیش آیا ہے دشوار گزار اور دور افتادہ علاقہ ہے۔ جس کی وجہ سے مصدقہ اطلاعات تک رسائی انتہائی مشکل ہے۔ایک مقامی افسر کا حوالہ دیتے ہوئے غیر ملکی خبررساں ادارے نے بتایا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم ازکم 90 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ریسکیو اہلکار لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔اس سے قبل ایک مقامی شخص نے بتایا تھا کہ اس نے گزشتہ روز اندھیرا چھانے سے پہلے تک 50 سے زیادہ لاشیں دیکھی ہیں جنھیں ملبے سے نکالا جا رہا تھا۔یہ واضح نہیں کہ فیروزے کی کانوں سے نکلنے والے فضلے کا ڈھیر کیوں کر اچانک زمین میں دھنس گیا۔خیال ہے کہ مرنے والے زیادہ تر کچرابین تھے جو کاکن کمپینیوں کے پھینکے ہوئے کچرے میں سے فیروزے کے ناکارہ ٹکڑے تلاش کر کے روزی کماتی تھے۔