اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دہشت گردی نفسیاتی اور فکری بیماری ہے: شیخ الازہر

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (آن لائن)مصر کی تاریخی درسگاہ جامعہ الازہر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے دہشت گردی کو نفسیاتی اور فکری بیماری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرض کا سماوی ادیان سے کوئی تعلق نہیں۔ صرف اللہ ہی جانتا ہے کہ موت کے سوداگروں، شر کے ٹھیکداروں اور خون کی تجارت کرنے والوں کا مستقبل کیسا ہو گا؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے لئے جانے والے مسلمان فلسفیوں سے ملاقات میں کیا۔ ڈاکٹر احمد الطیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے سیاہ عفریت نے لبنان میں عروبہ اور بقائے باہمی کا خون کیا، گزشتہ ہفتے اس نے اپنے پنجے فرانس کے دارلحکومت میں گاڑ لئے۔ ابھی پیرس کی تباہی سے باہر نہیں نکلے تھے کہ ہمیں مالی ریپبلک کے بحران آن لیا جس کے اندر باماکو کے متعدد یرغمالی مارے گئے۔شیخ الازہر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اول وآخر سوچ اور یقین کا نام ہے۔ اسے حرز جان بنانے والوں کے لئے یہ فلسفہ حیات ہے جس کی خاطر وہ مرنے اور خودکشی پر تیار ہو جاتا ہے۔ یہ نام نہاد سوچ کسی بھی سماوی دین کی پیداوار نہیں ہے بلکہ نفسیاتی اور فکری بیماری ہے جس میں مبتلا شخص اپنے موجودگی کا جواز دینی احکامات میں تلاش کرتا ہے۔ تاریخ اور معاصر حقائق سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ دہشت گردی کے سوتے صرف دین سے انحراف سے ہی نہیں پھوٹتے بلکہ دین کی جعلی تفسیر بھی اس کا اہم سبب ہے۔ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ مسلمانوں کے ذہنوں میں دین کو ڈھال بنا کر کئے جانے والے جرائم اور اصل دین کے درمیان کسی قسم کا اختلاط نہیں ہونا چاہئے۔ نیز مغرب میں جو لوگ اللہ کے گھروں اور اس کی کتاب کو نذر آتش کرتے ہیں وہ بھی ہر لحاظ سے دہشت گردی ہے بلکہ میں کہوں گا کہ ایسے اقدامات دہشت گردی کو بھڑکانے کے لئے تیل کا کام کرتے ہیں۔ دہشت گردی کا جواب دہشت گردی سے نہیں دیا جانا چاہئے۔ جو لوگ دوسروں کے مقدس مقامات کی توہین کرتے ہیں انہیں اس بات کے انتظار میں نہیں رہنا چاہئے کہ دوسرے اسے ٹھنڈے پیٹوں برداشت کریں گے۔شیخ الازہر نے نفرت اور حسد کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے بھائی چارے، محبت اور عمومی برادری کے اس کلچر کو فروغ دینا چاہئے جس کا پرچار شیخ الازہر پروفیسر محمد مصطفی المراغی نے 1936 کو لندن میں ہونے والی دینی علمائ کی کانفرنس سے خطاب میں کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلمان فلاسفہ کونسل اسلامی کلچر کے فروغ اور دین کے صحیح فہم کی ترویج کی خاطر دنیا بھر میں 16 وفود ارسال کرے گی تاکہ اس بات کو ذہنوں میں راسخ کیا جا سکے کہ انسانیت کی نظر میں تمام اقوام عالم برابر ہیں اور تمام لوگوں کو بلاتفریق، امن وامان اور سلامتی کے ساتھ زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…