جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پیرس حملوں کے بعد مغرب اسلام فوبیا کا شکار

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پےرس(آن لائن)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 13 نومبر جمعہ کو ہونے والی دہشت گردی کی وسیع کارروائیوں کے بعد مغربی ممالک بالخصوص امریکا ‘اسلام فوبیا’ کا شکار ہوا ہے۔ یہاں تک کہ عربی بولنے والوں اور مشرق وسطیٰ کے باشندوں کی علامات رکھنے والوں کو خوف کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ عین ممکن ہے کہ عربی بولنے پر کسی مسافر کو ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا جائے۔ مغرب میں عربی زبان بولنے پر آپ کے گھر میں نوٹس بھجوایا جا سکتا ہے اور مختلف اقسام کی نسل پرستی کے مظاہر کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔ غےر ملکی مےڈےاکے مطابق مغرب میں عربی زبان سے خوف کا اندازہ ایک امریکی نڑاد فلسطینی ماھر خلیل اور اس کے دوست انس عیاد کے واقعے سے لیا جا سکتا ہے جنہیں امریکی ریاست شکاگو سے فیلاڈیلفیا جانے والی ایک پرواز پر سوار ہونے سے محض اس لیے روک دیا گیا کہ وہ دونوں آپس میں اپنی مادری زبان عربی بول رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق دونوں نوجوان جب شکاگو کے ہوائی اڈے پر پہنچے، انہیں ساﺅتھ ویسٹ ایئرلائنز کی پرواز سے دوسری ریاست جانا تھا۔ اس موقع پر ہوائی اڈے کے ایک ملازم نے انہیں کہا کہ “سوری، ہم آپ کو جہاز میں سوار ہونے کی اجازت اس لیے نہیں دے سکتے کہ آپ کو عربی میں بات کرتے سنا گیا ہے۔ مسافر عربی بولنے والوں سے خوف زدہ ہیں اور ہم مسافروں کے تحفظ کی خاطر آپ کو طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے”۔بعد ازاں دونوں نوجوانوں نے ہوائی اڈے کے پولیس حکام کے ساتھ بات چیت کی مگر بحث و تمحیص کے بعد انہیں ہوائی جہاز میں سوار ہونے کی اجازت ملی۔ ماھر خلیل کا کہنا ہے کہ جب وہ طیارے میں سوار ہوئے تو مسافر بھی انہیں شک کی نظروں سے دیکھ رہے تھے۔ ایسے لگ رہا تھا کہ سب پر ایک اَن دیکھا خوف طاری ہے۔ اس نے بتایا کہ فیلاڈیلفیا میں میرا ایک پیزا سینٹر ہے۔ میں اپنے ہاتھ میں پیزے کا ایک پیکٹ اٹھا رکھا تھا۔ مسافروں نے وہ پیکٹ کھولنے کو کہا۔ میں نے پیزا پیکٹ کھولا اور اس میں رکھے گئے پیزے کے ٹکڑے مسافروں میں تقسیم کر دیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…