نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست آسام کے گورنر نے نیا شوشا چھوڑ دیا۔ کہتے ہیں، بھارت صرف ہندوؤں کیلیے ہے ،مختلف ممالک سے ہندو بھارت آکر آباد ہوسکتے ہیں۔ انہیں خارجی تصور نہیں کیاجائیگا۔ بھارتی ریاست آسام کے گورنر پی بی اچاریا نے ایک تقریب سے خطاب میں کہاکہ ہندوستان ہندوؤں کے لیے ہے، کسی بنگلادیشی کا نام بھی بھارتی شہریت کے لیے رجسٹرڈ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مختلف ممالک سے ہندو بھارت میں آسکتے ہیں، اور وہ یہاں رہ بھی سکتے ہیں، اْن ہندؤوں کوخارجی نہیں سمجھاجاسکتا۔ پی بی اچاریا نے مزیدکہا کہ ملکی سالمیت کو خطرات لاحِق ہیں۔ مختلف نظریات سے تعلق رکھنے والے گروہ بھارت ملک کے لیے خطرہ ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں