جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ میں مقیم مسلمانوں کاڈیٹابیس بنایا جائے،ڈونلڈ ٹرمپ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)پیرس حملوں کے بعد ری پبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا میں رہنے والے مسلمانوں کا ڈیٹا بیس بنایا جائے۔مطالبے پر ان کی حریف ہیلری کلنٹن نے کڑی تنقید کی اور کہاکہ مسلمانوں کوتنہاکرنے والوں اوراسلام مخالف بات کرنے والوں کونہ سناجائے۔جنوبی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار کی ڈیموکریٹ خواہش مند ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے کی سختی سے مخالفت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پیرس حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر امریکا میں ’مسلمانوں کا ڈیٹابیس بننا چاہئے تاکہ مسلمانوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے یہ تاثر جائے گا کہ امریکا یہاں بسنے والے مسلمانوں کو تنہا کرنا چاہتا ہے یا پھر وہ اسلام مخالف ہے۔ دوسری جانب ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید تنقید کے بعد اپنا بیان ہی بدل دیا۔ہفتے کو الاباما میں ایک ریلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے ڈیٹابیس سے متعلق ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا،انہوں نے امریکا میں بسنے والے شامی پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کی بات کی تھی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…