ڈکار (نیوزڈیسک)مسلم خواتین کے برقعہ اور سکارف پہننے پر غیر مسلم ممالک میں پابندی تو لگائی جاتی رہی ہے مگر دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد مسلم ممالک نے بھی یہ قدم اٹھانا شروع کردیا ہے اس سے قبل افریقی چاڈ اور کیمرون برقعے پر پابندی لگا چکے ہیں اور اب ایک اور افریقی ملک سینیگال نے بھی اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے سینسیگال کے وزیر داخلہ عبدالحئی دائود اکا کہنا ہے کہ ملک میں خواتین مزید ایسا برقعہ نہیں پہن سکیں گی جس سے صرف ان کی آنکھیں دکھائی دیتی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ برقعے پر پابندی کا فیصلہ قومی سلامتی کا تقاضا ہے اور ہم چاہتے ہیں دہشتگرد برقعے میں چھپ کر اپنی کارروائیاں نہ کرسکیں ۔