نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست شکاگو سے فلاڈلفیا جانے والی ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی فلائٹ کے 2 مسافروں کو محض اس وجہ سے جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ وہ آپس میں ‘عربی’ بول رہے تھے.خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مڈوے ایئرپورٹ پر مہر خلیل اور انس ایاز نامی 2 دوستوں کو گیٹ ایجنٹ نے کہا کہ انھیں جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ ایک مسافر نے ان دونوں کو آپس میں عربی میں بات کرتے ہوئے سنا ہے اور وہ ان کے ساتھ سفر کرنے کے حوالے سے خوفزدہ ہے.بعد ازاں مبینہ طور پر فلسطینی نڑاد دونوں دوستوں سے ایئرپورٹ سیکیورٹی اور پولیس کی پوچھ گچھ کے بعد آخرکار انھیں ساؤتھ ویسٹ فلائٹ پر سوار ہونے کی اجازت دے دی گئی.خلیل کے مطابق جہاز میں سوار ہونے کے بعد کچھ مسافروں نے انھیں وہ سفید باکس کھولنے کا کہا جو وہ اپنے ساتھ لے جارہے تھے، ‘لہذا میں نے اپنے ڈبے میں موجود بکلاوا (مٹھائی) سب لوگوں کے ساتھ شیئر کی.’واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پیرس حملوں کے بعد اسی قسم کے واقعات امریکا کی دیگر ڈومیسٹک فلائٹس کے دوران بھی پیش آچکے ہیں.