اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مالی میں دہشت گردوں کی جانب سے ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں 27 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز دارالحکومت باماکو کے لگڑری ہوٹل میں دہشت گردوں کے حملے اور اس کے نتیجے میں 27 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ ملک میں 10 روز کے لئے ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ مالی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں تین حملہ ا?وروں نے 150 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں حملہ ا?ور مارے گئے تاہم 27 افراد ہلاک اور دیگر کو بحفاظت نکال لیا گیا۔دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما نے مالی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو قتل کرنا گھناو¿نا فعل ہے جو ہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں جب کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے بھی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مالی حملہ خوفناک دہشتگری کی کارروائی ہے جس کا مقصد ملک میں امن و امان کے لئے اقدامات کو نقصان پہنچانا ہے۔واضح رہے کہ القاعدہ کی ذیلی تنظیم المرابطن نے ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔