جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ایک شاعر کا سر قلم کرنے کی سزا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں ایک شاعر اور آرٹسٹ اشرف فیاض کو توہین مذہب کے الزام میں سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔فلسطینی نڑاد اشرف سعودی عرب میں ہی پیدا ہوئے تھے اور انھوں نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہیں۔’ملازماؤں کے سعودی عرب جانے پر پابندی عائد ہو سکتی ہے‘اشرف کو پہلے چار سال جیل اور آٹھ سو کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔تاہم اس سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد ان کے خلاف ایک اور عدالت میں دوسری بار مقدمہ چلایا گیا جس میں انھیں سزائے موت سنائی گئی۔35 سالہ اشرف کو اطلاعات کے مطابق اپنے دفاع کے لیے کوئی قانونی مدد فراہم نہیں گئی تھی۔انھیں اپنی سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے تیس دن تک کا وقت دیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے اشرف کو 2013 میں جنوب مغربی علاقے ابھا سے گرفتار کیا تھا۔اشرف فیاض کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انھیں ایک ویڈیو جاری کرنے پر یہ نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں مذہبی پولیس کے اہلکار ایک شخص کو کوڑے مار رہے تھے۔اس سے پہلے سعودی عرب میں قید سعودی بلاگر رائف بداوی کو گذشتہ برس مئی میں توہین مذہب کے الزام میں دس سال قید اور ایک ہزار کوڑے مارنے کی سزا دی گئی تھی۔ایک دن پہلے ہی جمعرات کو سری لنکا کی ایک وزیر نے امید ظاہر کی تھا کہ سعودی عرب میں ایک سری لنکن ملازمہ کو سنگسار کرنے کی سزا کے بعد ان کا ملک وہاں خواتین گھریلو ملازمین کو بھیجنا بند کر دے گا۔سری لنکن خاتون کا نام سامنے نہیں آیا لیکن شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں پر الزام ہے کہ اس کے ایک غیر شادی شدہ سری لنکن شخص سے غیر ازدواجی تعلقات تھے۔اگست میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران سعودی عرب میں کم از کم 175 افراد کو ’غیر منصفانہ‘ نظام کے تحت، جس میں بنیادی تحفظات میسر نہیں ہیں، سزائے موت دی گئی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…