جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سری لنکا نے’ملازماؤں کے سعودی عرب جانے پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دے دی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک)سری لنکا کی ایک وزیر کے مطابق انھیں امید ہے کہ سعودی عرب میں ایک سری لنکن ملازمہ کو سنگسار کرنے کی سزا کے بعد ان کا ملک خواتین کے ملازمت کی غرض سے سعودی عرب جانے پر پابندی عائد کر دے گا۔بیرون ملک مقیم سری لنکن ملازمین کی وزارتِ کی وزیر تھالتھا ایتوکورلے نے بی بی سی سنہالی سروس کو بتایا ہے کہ انھیں امید ہے کہ جلد ہی ان کا ملک گھریلو ملازمت کی غرض سے خواتین کے سعودی عرب جانے پر پابندی عائد کر دے گا۔سری لنکا میں سعودی عرب ملازماؤں کے طور پر جانے پر پابندی کی باتیں کئی برسوں سے ہو رہی ہیں۔ان میں 2013 میں اس وقت شدت آئی جب وہاں سری لنکن ملازمہ رضانہ نفیق کا قتل کے جرم میں سزا کے طور پر سر قلم کر دیا گیا۔اس وقت بھی رضانہ کی سزا کو ختم کرنے کے بارے میں متعدد اپیلیں کی گئی تھیں اور سری لنکا کے بیرون ملک ملازمین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن راجن راما نائیکا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت کا طرز عمل انتہائی آمرانہ ہے جو کبھی کسی یورپی یا امریکی کے سر تو قلم نہیں کرتے مگر ایشائی اور افریقی نڑاد کو کبھی معاف نہیں کرتے۔بدھ کو ایک سری لنکن ملازمہ کو غیر ازدواجی تعلقات پر سنگسار کرنے کی سزا کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔اس خاتون کا نام سامنے نہیں آیا لیکن شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں پر الزام ہے کہ اس کے ایک غیر شادی شدہ سری لنکن شخص سے غیر ازدواجی تعلقات تھے۔اس شخص کو ایک سو کوڑے مارنے کی سزا سنائی گئی ہے۔سری لنکا کی برطانیہ میں حال ہی میں تعینات ہونے والے ہائی کمشنر اعظمی تھاسیم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت سعودی عرب میں اس سزا کے خلاف اپیل کر رہی ہے۔’جہاں تک سعودی عرب کی بات ہے تو وہاں کے قوانین کے مطابق اس نوعیت کی سزا معمول کی بات ہے، ہم نے دو کام کیے ہیں، ایک تو متاثرین سے بات کی ہے، ہم نے قانونی مدد حاصل کی اور اس کے خلاف اپیل کی۔‘رواں ماہ ہی سعودی عرب میں اپنے آجر پر بازو کاٹنے کا الزام عائد کرنے والی بھارتی ملازمہ کستوری منی رتھینم نے بی بی سی کو اپنے اوپر ہونے والے مبینہ حملے کی تفصیلات بتائی ہیں اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ملازمت کی غرض سے سعودی عرب جانے پر پابندی عائد کرے۔اگست میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران سعودی عرب میں کم از کم 175 افراد کو ’غیر منصفانہ‘ نظام کے تحت، جس میں بنیادی تحفظات میسر نہیں ہیں، سزائے موت دی گئی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…