بیجنگ((نیوزڈیسک) چین کا ایسا کارنامہ جسے دیکھ کر شہباز شریف کا دل للچانے لگے گا.آپ چینی قوم کی ترقی کا یہ راز بخوبی جانتے ہوں گے کہ جب وہ کوئی کام کرنے کی ٹھان لیتے ہیں تو مہینوں کا کام دنوں نہیں بلکہ گھنٹوں میں کر جاتے ہیں۔چینی قوم کی پھرتی اور ہنرمندی کا مظہر گزشتہ دنوں بیجنگ میں ایک بار پھر دیکھنے کو ملا جہاں انجینئرز نے ”شین یوآن“ نامی مصروف ترین پل صرف 43گھنٹوں میں گرا کر دوبارہ تعمیر کر دیا اور ٹریفک کے لیے کھول دیا۔پل کے لیے 1300ٹن وزن کی 2سلیں کہیں اور بنا کر ٹرالرز پر یہاں منتقل کی گئیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ اس منصوبے میں قلیل وقت میں پل تعمیر کرنے والی مخصوص مشین بیڈاس(Badass) بھی استعمال نہیں کی گئی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اگر اس پل کی تعمیر روایتی انداز سے کی جاتی تو اس میں کم از کم 2ماہ لگتے۔ چین میں پہلی بار اس جدید طریقے سے کوئی تعمیراتی کام کیا گیا ہے جس سے وقت کی بہت زیادہ بچت ہوئی ہے اور 2ماہ کا کام 43گھنٹوں میں مکمل ہو گیا