جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان سے حملہ،سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں بڑی آپشن استعمال کرڈالی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وانا(نیوزڈیسک)افغانستان سے حملہ،سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں بڑی آپشن استعمال کرڈالی،پاک افغان بارڈر انگوراڈا میں ایف،سی چیک پوسٹ پرافغانستان کی جانب سے شدت پسندوں کا حملہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بھاری ہتھیاروں اور توپ خانے کا استعمال جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔حکام کے مطابق اتوارکیودوپہر کے دوبجے پاک افغان بارڈر انگوراڈا میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے ایف،سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جسکے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی میں بھاری ہتھیاروں اور توپ خانے کا استعمال کیا ۔جس سے کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں جبکہ سرکاری ذرائع نے اس واقع کی تصدیق کی ہے۔جو تاحال جاری ہے۔واضح رہے کہ افغان نیشنل ارمی نے اپریشن ضرب عضب سے فرار ہونے والے شدت پسندوں کو پناہ دی ہیں۔ جو کہ مسلسل پاک افغان بارڈر پر حملے کرتے رہتے ہیںذرائع کے مطابق کہ صوبہ پکتیااور صوبہ پکتیکا میں فرار ہونے والے شدت پسندوں کو ہر قسم کی سہولیات میسر ہے۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ سرحد پا سے پاکستان کے خلاف شدت پسندوں میں بھاری رقوم اور اسلحہ دیاجارہاہے۔ اور باقاعدہ ان کے درمیان پاکستان مخالف معاہدہ ہوا ہے جس سے اکثر اوقات پاک افغان بارڈر پر کشیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔جس کا زندہ مثال شوال میں جاری اپریشن ضرب عضب کے دوران زخمیوں اور لاشوں کو صوبہ پکتیا اور صوبہ پکتیکا کے سرکاری طبی مراکزمیں باقاعدگی سے علاج دیا جارہا ہے۔دوسری جانب احمدزئی وزیرقبائل کے مشران نے روستم بازار وانا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر مسلسل کئی دفعہ حملے ناقابل قبول ہے سرحد پار پاکستان مخالف قوتوںکو پاک فوج سے شانی بشانہ ہوکر خاک میں ملادینگے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…