جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر،جنرل مشرف کس حل پر تیار ہو گئے تھے -سابق بھارتی وزیر خارجہ کے انٹرویو میں تہلکہ خیزانکشافات

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے آرمی چیفس کو بھی ملنا چاہیے ¾ جنرل راحیل شریف واشنگٹن جاسکتے ہیں توبھارت کیوں نہیں ؟ جنرل مشرف لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد ماننے پر تیار ہو گئے تھے ۔ ایک انٹرویو میں سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ پاکستان کی طرح بھارت میں بھی فوج کی سننی پڑتی ہے ¾مسائل کے حل کیلئے پاکستانی آرمی چیف کو بھارت جبکہ بھارتی آرمی چیف کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے۔دونوںسربراہان کی ملاقاتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کمال کا مظاہرہ کیالیکن جنرل راحیل شریف کے سیا سی عزائم نہیں لگتے۔سلمان خورشید نے کہاکہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن مودی سرکار نہیں چاہتی۔مودی سرکار کی حکومت میں انتہا پسندی میں مسلسل اضافے سے نہ صرف بیرونی دنیا میں تاثر خراب ہوا ہے بلکہ بھارتی عوام کو بھی احساس ہو رہا ہے کہ انہوں نے مودی کو ووٹ دے کر غلط کیا۔سلمان خورشید نے جنرل مشر کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے کہاکہ جنرل مشرف لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد ماننے پر تیار ہو گئے تھے ،حیرت ہوئی پاکستان ایل او سی کو مستقل سرحد تسلیم کرنے پر کیسے راضی ہوگیاہے۔بطور وزیر خارجہ آگرہ منصوبے کی دستاویزات دیکھ کر بیحد حیرانی ہوئی تھی اور اگر ایڈوانی جیسے لوگ رکاوٹ نہ بنتے تو آگرہ میں پاک بھارت مظاہرہ ہو جاتا۔انہوں نے کہا کہ مشرف فوجی ہیں تاہم منجھے ہوئے سیاستدان بھی ہیں ان کی بات کو سمجھنا آسان نہیں اور وہ کچھ بھی کہہ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے مسائل کے حل کیلئے دونوںممالک میں عوامی رابطے،ٹی وی چینلز کا آغاز عسکری سربراہوں کی ملاقات اور بھارت یا پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے خاتمے جیسی تجاویز پیش کیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…