پیرس (نیوزڈیسک) پیرس میں پولیس اور فوج کی بھاری نفری بٹاکلان تھیٹر میں دہشت گردوں کی طرف سے یرغمال بنائے جانے والے 89 افراد میں سے کسی کو زندہ نہیں بچا سکی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ کیا جس وقت حملہ کیا گیا تب وہاں امریکی بینڈ ”ایگلز آف ڈیتھ میٹل“ پرفارم کر رہا تھا۔ دہشت گردوں نے دھماکوں کے بعد ہال میں داخل ہو کر وہاں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ آور لوگوں کو ایک ایک کرکے قتل کرتے رہے، اسی دوران وہاں موجود خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار اور گولیوں کی تھرتھراہٹ سنی جاتی رہی۔ وقفے وقفے سے فائرنگ اور دھماکے ہوتے رہے، فوج اور پولیس نے ہال کا محاصرہ کر رکھا تھا مگر لوگوں کو بچانے کیلئے کوئی کمانڈو آپریشن نہیںکیا گیایہ حملہ پیرس میں ہونے والے تمام واقعات میں سب سے خوفناک حملہ تھا۔