ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

”جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے”موبائل فون نے فرانسیسی شہری کی زندگی بچا لی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

پیرس (آئی این پی)”جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے”اسکی ایک مثال پیرس حملوں میں سامنے آئی جہاں ایک فرانسیسی شہری دہشت گردوں کے حملے میں معجزاتی طور پر بچ گیا۔فرانسیسی شہری سیلویسٹر نے بتایاکہ وہ اپنے موبائل فون پر بات کر رہاتھا کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔اس دوران بم دھماکے سے نکلنے والا ایک بال بیرنگ سیدھا آکر اس کے فون میں لگااور وہ گر گیا۔بال بیرنگ سے اس کے موبائل فون میں سوراخ ہوگیا جوجاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتاہے۔شہری سیلویسٹر نے مزید بتایاکہ اگر وہ فون پر بات نہ کررہاہوتا تو وہ اس وقت زندہ نہ ہوتا اور بال بیرنگ سر چیر کرگزر چکاہوتا۔واضح رہے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ریسٹورنٹس ، کنسرٹ ہال اور سٹیڈیم پر دہشت گردوں کے حملوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔جس کے بعد فرانس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…