جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

متنازع جزیرے کی تعمیر , دو امریکی بی 52بمباروں کی پروازیں

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ جنوبی بحیر ہ چین میں چین نے جو متنازع جزیرے تعمیر کیے ہیں اس کے آس پاس دو امریکی بی 52 بمبار طیاروں نے پرواز کی ۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق چین نے اس سلسلے میں خبردار کیا تھا تاہم اس کے باوجود ان طیاروں کا مشن جاری رہا اور پرواز بغیر کسی حادثے کے مکمل ہو گئی یہ واقعہ امریکی صدر براک اوباما کے فلپائن کے دورے سے عین قبل ہوا ہے جہاں ہونے والی کانفرنس میں چین کے صدر شی جن پنگ بھی شرکت کرنے والے ہیں۔پینٹاگون کے ترجمان بل اربن نے بتایا کہ امریکی جنگی جہاز وں کی یہ پرواز جنوبی بحرہ چین میں معمول کا ایک مشن تھا جو گوام کی ایئر بیس سے شروع ہوا اور وہیں پر واپس آکر ختم ہوا۔انہوںنے کہاکہ چینی دعوے کے برعکس بی 52 طیاروں نے سمندری حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔بل اربن نے بتایا کہ طیاروں کو دوران پرواز دو بار خبردار کیا گیا حالانکہ یہ جہاز 15 ناٹیکل میل کے دائرے پاس تک نہیں پھٹکے تھے۔انہوںنے بتایا کہ دونوں طیارے بغیر کسی حادثے کے اپنے مشن پر رواں دواں رہے اوراس دوران ہمہ وقت بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرواز کی۔گذشتہ ماہ چینی حکام نے امریکی بحری جہاز کے متنازع جزیرے کے قریب سے گزرنے پر اعتراض کیا تھا اور اسے غیر قانونی کہہ کر اس کی مذمت کی تھی۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ امریکی بحری جہاز کو تنبیہ کی گئی تھی اور یہ عمل چین کی سالمیت کےلئے خطرہ ہے۔چینی دعوے کے مطابق گائیڈڈ میزائلوں سے لیس امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس لیسن اس علاقے میں داخل ہوا تھا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…