جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

آنگ سان سوچی کی جماعت نے اپنا صدر منتخب کر نے کےلئے درکار اکثریت حاصل کرلی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ینگون (نیوزڈیسک)آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) نے ملک میں 25 سال بعد ہونے والے آزادانہ عام انتخابات میں آئین کے تحت اپنا صدر منتخب کرنے کے لیے درکار اکثریت حاصل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ملک کے فوجی سربراہ نے بیان دیا تھا کہ وہ حکومت کے ساتھ کام کریں گے .آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے 80 فیصد سے زائد نشستیں حاصل کی ہیں جو پارلیمنٹ کے دوتہائی سے زائد ہیں .پارلیمنٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کےلئے اور صدر منتخب ہونے کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ایک چوتھائی نشستیں فوج کو دی گئی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا اثر و رسوخ برقرار رہے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کا اعلان بتدریج کیا گیا۔جمعے کی صبح بتایا گیا کہ این ایل ڈی کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکثریت کےلئے مزید دو ووٹ درکار ہیں۔ پھر اس کے بعد دن میں یہ اعلان کیا گیا کہ این ایل ڈی نے دونوں ایوانوں کی کل 664 میں سے 348 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان آنے والے کئی دنوں میں متوقع نہیں ہے۔نئے صدر کے انتخاب کا عمل جنوری تک شروع نہیں ہو گا۔ اس وقت پارلیمنٹ کا اجلاس دوبارہ بلایا جائے گا۔میانمار کے قانون کے مطابق سوچی کو صدر کا عہدہ نہیں مل سکتا کیونکہ ملکی قانون کے مطابق کوئی ایسا شخص صدر کا عہدہ نہیں لے سکتا جس کے بچوں کے والدین میں سے کوئی ایک غیر ملکی ہو۔ سوچی کے دونوں بیٹوں کے والد برطانوی شہری ہیںتاہم اس سے قبل سوچی نے اپنے بیان میں اس بات پر اصرار کیا تھا کہ ان کی جماعت کی کامیابی کی صورت میں وہ ملک کی قیادت کریں گی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…