جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیونسی پارلیمنٹ میں اسرائیل سے کسی بھی قسم کے تعلقات کو ’جرم‘ قرار دینے کا بل پیش

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیونس (نیوزڈیسک) تیونس کی ایک سیاسی جماعت پیپلز فرنٹ کے پارلیمانی بلاک نے ملکی پارلیمنٹ میں ایک بل کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں اسرائیل سے سفارتی، سیاسی، معاشی یا کسی بھی شکل میں تعلقات کو ’جرام‘ قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق رکن پارلیمنٹ احمد الصدیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے پارلیمنٹ کے ذریعے اسرائیل کےساتھ تعلقات کے قیام کو اس لئے جرم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ آئے روز تیونس کو غیرملکی بالخصوص صہیونی اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کےلئے نقب لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں سے تیونسی قوم کا تعلق کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ اس تعلق کا تقاضا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کے ذریعے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے میں ملوث صہیونی ریاست کےساتھ تعلقات کے قیام کو سنگین جرم قرار دلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں سے یکجہتی محض زبانی کلامی نہیں ہونی چاہئے بلکہ ہماری جانب سے ان کےساتھ عملی مدد ہمارا فرض ہے۔ احمد الصدیق نے کہا کہ پیپلز فرنٹ نے اپنے حصے کی ذمہ داری نبھائی ہے اور پارلیمنٹ میں اسرائیل سے تعلقات کو جرم قرار دینے کی درخواست دی ہے میں پارلیمنٹ میں شامل تمام سیاسی گروپوں اور جماعتوں سے پرزور مطالبہ کرتاہوں کہ وہ اسرائیل سے تعلقات کو جرم قرار دینے کے بل کی حمایت کرکے مظلوم فلسطینی قوم کےساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…