پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

روس کا شام اور یمن میں خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کو مزید امداد فراہم کرنے کا اعلان

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

ماسکو (نیوزڈیسک) روس نے شام اور یمن میں خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کو مزید امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ امداد کی فراہمی کا منصوبہ روسی وزارت برائے ہنگامی امور کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس کا اعلان وزیر برائے ہنگامی حالات ولادی میر پوچکوو نے کیا ۔ واضح رہے مذکورہ وزارت روسی صدر ولادیمیر پوتین کی ہدایت پر یمن، شام اور ان کے پڑوسی ممالک، جہاں بڑی تعداد میں پناہ گزین موجود ہیں کو امدادی اشیاء فراہم کررہی ہے۔ وزیر نے اس موقع پر کہا کہ شام، اردن، عراق اور یمن کو امدادی اشیاء فراہم کی جاتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ روس اب تک ساڑھے 500 ٹن اشیاءشام پہنچا چکا ہے، شام سے 1400 افراد جن میں روس، سابق سوویت ممالک اور دیگر ریاستوں کے شہری شامل تھے کو لے جایا جاچکا ہے، انہوں نے کہا کہ یمن کو چند سو ٹن اشیاءمہیا کی گئی ہے جن میں خوراک کے علاوہ خیمے اور اولین ضروریات کی اشیاءشامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…