جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایمنسی انٹرنیشنل کا برطانوی حکومت سے مودی کے لیے ریڈ کارپٹ نہ بچھانے کا مطالبہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے بھارت پہنچنے پر ان کا استقبال زبردست احتجاج اور انہیں خوش آمدید نہ کرنے کے نعروں میں کیا گیا جب کہ عالمی میڈیا میں بھی ان پر سخت تنقید کی گئی اوراب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل نے ملطابہ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے اعزاز میں ریڈ کارپٹ نہ بچھایا جائے بلکہ سرخ جھنڈ لہرائے جائیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے اور ان کے فنڈز بھی روکے جارہے ہیں اس لیے نریندر مودی کی آمد پر سرخ کارپٹ بچھانے کی بجائے ان کے خلاف سرخ جھنڈے لہرائے جائیں۔ برطانیہ میں تنظیم کے سربراہ ایلن ہوگارتھ کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے کام کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور ان پر ملک کے خلاف کام کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حالات کو سامنے رکھ کر برطانیہ آمد پر نریندر مودی کی آمد پر سرخ جھنڈے لہرائے جائیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب تک 10 ہزار انسانی حقوق کی تنظیمیں غیر رجسٹر کردی گئی ہیں تاکہ انہیں بیرونی فنڈنگ سے روکا جا سکے۔ ہوگراتھ نے برطانوی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود مودی سے اس پر بات کریں اور وہاں انسانی حقوق کی تنظیموں کو کام کرنے دیا جائے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…