لندن(نیوزڈیسک)برطانوی اخبار گارجین نے بھارتی حکومت کی پالیسوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ہندوطالبان کی حکمرانی ہے ۔برطانوی اخبار گارڈین میں شائع مضمون میں مودی کی پالیسوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ہندوطالبان سے تشبیہ دی اور کہا کہ مودی نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کا امیج بہتر بنانے کےلئے چین کے نعرے یعنی سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے ساتھ ابھرتی ہوئی معیشت چرایا اور نتیجے کے طور پر ہندو انتہا پسندی کی لہرکےسامنے انسانی حقوق پامال ہو گئے۔اخبار نے نریندر مودی کی شخصیت پر تبصرہ بھی کیا کہ وہ ایسے شخص نہیں ہیں جو اپنے اوپر ہونے والی تنقید کوتحمل سے سنیں ،ان کے دور حکومت میں 9 ہزار غیر سرکاری تنظیموں کو غیرملکی دشمن کہہ کر ان کی رجسٹریشن ختم کر دی گئی . صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر بغاوت کے الزامات لگا کردھمکایا گیامضمون میں کہا گیا کہ مودی کی پالیسیوں کے خلاف برطانیہ میں رہنے والے خاموش نہیں رہ سکتے،انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھانا ان کی ذمہ داری ہے۔