جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

جینوا :ایک شخص نے بیٹی کے لیے دنیا کا مہنگا ترین 48 ملین ڈالر کا ہیرا خرید لیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
جینوا (نیوز ڈیسک)جینوا میں ایک نیلامی کے دوران ’بلیو مون‘ نامی 12.03 قیراط کا ایک نادر ہیرا عالمی سطح پر اب تک کی سب سے زیادہ قیمت چار کروڑ 85 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔جوزف لایو نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے یہ ہیرا اپنی سات سالہ بیٹی کے لیے خریدا ہے اور اسی لیے ہیرے کا نام بدل کر اسے ’دی بلیو مون آف جوزفین‘ کر دیا ہے۔نیلامی گھر سود بی کا کہنا ہے کہ دنیا میں کسی بھی نیلامی میں اس سے پہلے کبھی بھی اتنا مہنگا ہیرا نیلام نہیں ہوا تھا۔چاند کی روشن کرنوں کی طرح چمکتا ہوا یہ ہیرا ایک انگوٹھی میں لگا ہوا ہے اور ماہرین کے مطابق نوادرات میں یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا جوہر ہے۔یہ ہیرا گذشتہ برس جنوری میں جنوبی افریقہ میں دریافت ہوا تھا اور یہ چوکور شکل میں تراشا گیا نیلے رنگ کا یہ سب بڑا ہیرا بتایا جاتا ہے۔اس ہیرے کو پیٹرا ڈائمنڈز نامی کمپنی نے جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا کی کلینن کی کان سے دریافت کیا تھا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ پتھر کلینن کی کان سے دریافت ہونے والے پتھروں میں سے انتہائی غیر معمولی ہے۔منگل کے روز ہی چین کے ایک اور شخص نے کرسٹی کے نیلامی گھر میں نیلام ہونے والے گلابی رنگ کے 16.08 قیراط کے ایک ہیرے کو دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔اور اس کا نام بھی اس شخص نے ’سویٹ جوزفین‘ رکھا ہے۔ نیلامی فون پر ہوئی اور خریدنے والے شحض کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رنگین ہیرے لوگوں میں زیادہ مقبول ہورہے ہیں اور اس کا بازار بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…