لندن(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم کے دورہ برطانیہ کے دوران 14کھرب 44ارب روپے کے معاہدے کئے جائیں گے۔ بھارت اور برطانیہ کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے کے معاملات بھی طے پاگئے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی۔ جس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں ڈیوڈ کیمرون نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 17ارب 70کروڑ ڈالر یعنی تقریباً 14کھرب 44کروڑ پاکستانی روپے مالیت کے تجارتی معاہدے کیے جارہے ہیں۔برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ جدید اور طویل شراکت داری چاہتے ہیں۔ بھارت برطانیہ کا سب سے بڑا سرمایہ کار اورمالیاتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے ایک ارب پاونڈز مالیت کے انڈین روپیہ بانڈز جاری کرنے، دفاع، ریلوے اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا۔ نریندر مودی نے بتایا کہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے کے معاملات طے پاگئے ہیں۔