جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

تارکین وطن کا بحران ،یورپی ممالک میں پھوٹ پڑ گئی،سویڈن،جرمنی،ہنگری اور سلوینیا کے اہم اقدامات کا اعلان

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک) تارکین وطن کی غیر معمولی تعداد کے یورپ کی طرف رخ کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں سویڈن بھی اپنی سرحدوں پر کنٹرول سخت کر رہا ہے جو ماضی کی آزادانہ پالیسیوں کے برخلاف اقدام ہے۔اس سے قبل سویڈن نے پناہ کے متلاشیوں اور تارکین وطن کو دیگر یورپی ملکوں کی نسبت بڑی تعداد میں اپنے ہاں خوش آمدید کہا تھا اور حکام نے پیش گوئی کی تھی کہ رواں سال یہاں ایک لاکھ نوے ہزار پناہ گزین پہنچ سکتے ہیں۔وزیر داخلہ انڈریس یگمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ باقی یورپی یونین کےلئے ہمارا واضح اشارہ ہے۔سویڈن وہ ملک ہے جو پناہ گزینوں کے بحران میں بہترین ذمہ داری کا بوجھ اٹھا چکا ہے۔اگر ہمیں اس مشترکہ چیلنج سے نمٹنا ہے تو دیگر ملکوں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔سویڈن کی طرف سے سرحدی کنٹرول کا نفاذ ابتدائی طور پر ڈنمارک سے علیحدہ کرنے والی آبنائے اوریسنڈ کے پل اور خطے میں اس کی دیگر بندرگاہوں پر ہو گا۔ یہ اطلاق جمعرات سے شروع ہو کر دس روز تک ہو گا جسے مزید 20 دن تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ادھر جرمنی نے بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ شام کے پناہ گزینوں کو ان یورپی ملکوں کو واپسس بھیجنا شروع کر سکتا ہے جہاں سے وہ آئے ہیں۔ہنگری کا اصرار ہے کہ وہ کسی کو بھی واپس نہین لے گا جب کہ سویڈن کے پڑوسی ملک ڈنمارک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی امیگریشن کو مزید سخت کر رہا ہے جب کہ سلوینیا نے بھی بوڈاپسٹ کی تقلید کرتے ہوئے اپنی سرحد پر باڑ لگانا شروع کر دی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…