اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مودی کا تین روزہ سرکاری دورہ برطانیہ دْھند لانے لگا، بڑے پیمانے پر مخالف مظاہروں کی تیاریاں

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست بہار کے انتخابی نتائج نے وزیر اعظم نریندر مودی کا تین روزہ سرکاری دورہ برطانیہ دْھند لادیا ہے۔برطانوی حزبِ اختلاف ،انسانی حقوق کی تنظیمیں اور برطانیہ میں رہنے والے بھارتی اْن کی تاک میں ہیں۔پورا بھارت فرقہ ورانہ ماحول کی گرمی سے جل رہا ہے،مسلمانوں اور نچلی ذات کے ہندوو ں کے خلاف یہ آگ جس نے بھڑکائی ، اْس کے خلاف برطانیہ میں موجود باضمیر لوگ تاک لگائے بیٹھے ہیں ،لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کاربائن نیوزیر اعظم نریندر مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کے لئے کمر کس لی ہے۔جیریمی کاربائن سمیت چالیس سیزائد برطانوی ایم پیز نے وزیر اعظم مودی کے خلاف مشترکا تحریک پر دستخط کئے ہیں اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون پر زور دیا ہے کہ وہ مودی سے ملاقات میں بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی،انتہا پسندانہ لہر،مخالفین کے منہ پر تالیلگانیاوربین الاقوامی تنظیموں کو دھمکانے پر آواز اٹھائیں اوران واقعات کی تحقیقات کے لئے بھارتی حکومت پرزور دیں۔تحریک میں بھارت میں موجود ایک سے زائد سیاسی قیدیوں کی رہائی پربھی زور دیا گیا ہے جن میں بین الاقوامی ماحولیاتی تنظیم گرین پیس کی کارکن پریا پلئی کا نام بھی شامل ہے،جنہیں اس سال جنوری میں دلی کے ہوائی اڈے پراس وقت روک لیا تھا جب وہ برطانیہ کے لیے طیارے پر سوار ہونے والی تھیں۔ امیگریشن اہلکار نے کوئی ٹھوس وجہ بتائے بغیران کے پاسپورٹ پر ’آف لوڈ‘ لکھ دیا تھا اوراْن پر مودی کے برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے خطاب سے قبل برطانیہ آنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔پریا مدھیہ پردیش میں ایک برطانوی کمپنی کو کوئلے کی کانکنی کا ٹھیکہ دیے جانے سے مقامی قبائلیوں کی زندگی پر پڑنے والے منفی اثرات پر لندن میں برطانوی ارکان پارلیمان کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کرنے والی تھیں۔بھارتی وزیر اعظم کی برطانیہ آمد پر طلبا نے بھی بھرپور احتجاج کا عزم کر رکھا ہے۔

ریحام خان نے کس طرح پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی اور مالی مفاد کے لئے استعمال کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…