ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

چین نے لڑاکاطیارہ ایف سی 31فیلکن دبئی ائرشومیں پیش کردیا،امریکہ پریشان

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

بیجنگ(نیوزڈیسک) چین نے دبئی میں ہونے والے ایئرشو میں اپنا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف سی 31فیلکن سٹیلتھ (FC-31 Falcon Stealth)’’شن ینگ‘‘ نمائش کے لیے پیش کر دیا ہے۔ اس طیارے کا ریڈار پرسراغ لگانا تقریباً ناممکن ہے۔ لیکن امریکہ کو چین کی یہ بڑی کامیابی ہضم نہیں ہوئی۔ اس نے چین پر الزام عائد کر دیا ہے کہ اس نے ایف سی 31فیلکن طیارے کی تیاری میں امریکی ایف 35کی نقل کی ہے، امریکہ کی اس حرکت سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایران چین سے یہ طیارہ خریدنے کے لیے اپنے آرڈر بک کروانے پر غور کر رہے ہیں۔
طیارہ بنانے والی کمپنی شن ینگ ایئرکرافٹ کارپوریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ طیارہ امریکہ کے ایف 35کو مارگرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے صدر لین ژومنگ کا کہنا تھا کہ جب یہ طیارہ آسمان میں بلند ہوتا ہے تو یہ حتمی طور پر ایف 35کو مار گرائے گا۔ چین اس لڑاکا جہاز کی باقاعدہ تیاری 2022ء میں شروع کر دے گا۔
17

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…