ماسکو(نیوزڈیسک) روس نے پہلی بار طیارہ حادثے میں دہشتگردی کا امکان ظاہر کردیا۔ روسی وزیراعظم کے مطابق طیارے کی تباہی کے پیچھے دہشتگر دی کے عنصر کو رد نہیں کیا جا سکتا، حادثے میں دو سو چوبیس مسافرہلاک ہوئے تھے۔روس نے پہلی بار مصر میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی تباہی کے حوالے سے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ،وزیراعظم دمتری مدیدیف کے مطابق طیارہ حا د ثے میں دہشت گردی کا عنصر موجود ہے، روسی وزیراعظم نے کہا کہ مصر میں اکتیس اکتوبر کو ہونے والے طیارے کے حادثے میں دو سو چوبیس مسافر ہلاک ہوئے تھے، حادثے کے بعد روس نے مصر کی جانب اپنی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی اور دہشت گردی کے حوالے سے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات