اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیاکے خوشحال ممالک میں پاکستان کانمبر132واں ہے ،امریکی تھنک ٹینک

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی تھنک ٹینک اور تحقیقاتی ادارے Legatum Instituteکی تازہ ترین رپورٹ کچھ دلچسپ حقائق کی طرف اشارہ کرتی ہے۔اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 132 واں ہے، جبکہ امریکا دنیا کی دس خوشحال ترین قوموں کی فہرست سے خارج ہوگیا ہے۔یہ سالانہ رپورٹ معیشت، کاروباری مواقع، حکومت، تعلیم، صحت ، امن عامہ، شخصی آزادیوں اور سماجی انصاف جیسے عوامل کی بنا پر مرتب کی جاتی ہے اور اس سال 142 ممالک کو اس فہرست میں شامل کیا گیا، جن میں امریکا کا نمبر 11واں ہے۔ غالباً یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ امریکی عوام کی محنت اور علم دوستی نے امریکا کو دنیا کا ترقی یافتہ اور خوشحال ترین ملک بنایا، لیکن امریکی حکومتوں کی جارہانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں نے اس کے زوال کی بنیاد رکھ دی ہے۔دنیا کی بہترین فلاحی مملکت کہلانے والا ملک ناروے مسلسل ساتویں دفعہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔ اسے عوام کی صحت، تعلیم، سماجی بہبود اور انصاف کے لحاظ سے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ خوشحال ترین ممالک کی فہرست میں ناروے کے بعد بالترتیب سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک، نیوزی لینڈ، سویڈن، کینیڈا، آسٹریلیا، نیدر لینڈز، فن لینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ بھارت، ایران اور بنگلہ دیش بھی خوشحالی کی فہرست میں پاکستان سے آگے قرار دئیے گئے ہیں۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…