جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

’ شادی سے پہلے کچھ نہیں کروں گی‘ چین میں ایک کالج کی طالبات کے عہد نامہ پر سوشل میڈیا چیخ اٹھا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک)شمال مغربی چین کے ایک ایسے کالج کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس نے وہاں پڑنے والی طالبات کو جنسی تعلقات سے دور رہنے کے ایک عہد نامے پر دستخط کرنے کے لیے کہا تھا۔’چائنا اکنامک ڈیلی‘ ویب سائٹ کے مطابق شانشی کے صوبے کے شہر شیان میں واقع یہ کالج اپنے ایک کورس ’نو ریگرٹس یوتھ‘ یعنی ’ افسوس کے بغیر نوجوان‘ کے کلاس کے دوران ’کمٹمینٹ کارڈ‘ استعمال کرتا ہے۔کارڈ میں لکھا ہے ’میں اپنے آپ، اپنے خاندان، دوستوں، ہونے والے شوہر اور بچوں سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں شادی شدہ زندگی کے آغاز سے پہلے کسی قسم کے جنسی تعلقات نہیں رکھوں گی۔‘اس جملے کے نیچے طالبات کے دستخط کے لیے جگہ بنائی گئی ہے۔اس کارڈ میں شادی کے بعد اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور شخص کے ساتھ جنسی تعلقات نہ رکھنے کا عہد بھی شامل ہے۔بیغیر شادی کے جنسی مراسم قائم نہ کرنے کے وعدے سنہ 1990 کی دہائی میں امریکی کالجوں میں عام طور پر کیے جاتے تھے لیکن چین میں یہ عام نہیں ہیں۔کالج کے طالب علموں کی طرف سے شکایات آنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کئی لوگوں نے اس ’پرانی سوچ‘ پر تنقید کی ہے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
ایک شخص نے چین میں مقبول سماجی رابطوں کی سائٹ سینا ویبو پر لکھا ہے کہ ’یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ 21ویس صدی میں بھی اس طرح کے الفاظ ایک کالج میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔‘ایک اور شخص نے لکھاہے کہ ’جنسی تعلقات رکھنے یا نہ رکھنے کی مرضی ہر انسان کے پاس ہونی چاہے۔ کسی سے وعدہ کرنے کا کیوں کہا جا رہا ہے؟ ایک یونیورسٹی ایسا کر رہی ہے، یہ پریشان کن بات ہے۔‘دوسری طرف کچھ لوگوں کو اس عہد سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن وہ اس بات پر ضرور اعتراض کر رہے ہیں کہ لڑکوں سے اس پر دستخط کرنے کو کیوں نہیں کہا جاتا ہے۔ایک شخص کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ ’یہ ایک بہت اچھا کام ہے لیکن اس میں لڑکوں کو شامل کیوں نہیں کیا گیا ہے؟‘ایک اور نے لکھا ہے کہ ’مردوں کو بھی دستخط کرنا چاہیے، کیایہ صنفی امتیاز نہیں ہے؟‘متعلقہ کالج کے ایک استاد کا ’چائنا اکانامک ڈیلی‘ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں اتنے سخت رد عمل کی توقع نہیں تھی اور یہ کہ طالب علموں کی بہتری کے لیے یہ کارڈ متعارف کروایا گیا تھا۔

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…