پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ اسرائیل کا دفاعی معاہدہ، اسرائیل کا دفاع امریکہ کی اولین ترجیح ہے،اوباما

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ صدر براک اوباما نے فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا دفاع امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔اسرائیل فلسطین کشیدگی کے تناظر میں پیر کو واشنگٹن میں اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان 13 ماہ کے بعد یہ ملاقات ایسے وقت پر ہو رہی ہے، جب فلسطینوں کی جانب سے اسرائیلیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو تین مختلف واقعات میں چھ اسرائیلی زخمی ہو گئے تھے اور ایک حملہ آور فلسطینی کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔اس ملاقات کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے درمیان 30 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے بھی طے پایا ہے۔جولائی میں عالمی برادری اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات ہے۔اس معاہدے کے تحت ایران کو اپنا جوہری پروگرام محدود کرنے کے عوض امریکہ کی طرف سے پابندیاں اٹھانے کی پیشکش کی گئی تھی، جسے نتن یاہو نے ’ایک سنگین غلطی‘ قرارد یتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ راستہ یقیناً ایٹمی ہتھیاروں کی طرف جاتا ہے۔‘اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے امریکہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اْس نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششیں ترک نہیں کی ہیں اور وہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے حل میں سنجیدہ ہے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کو اس بات کی توقع نہیں ہے کہ اْن کی مدتِ صدارت کے آخری سال میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے طے پا جائے لیکن صدر اوباما چاہتے ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے طریقہِ کار واضح کریں۔صدر اوباما سے ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد بڑھانے کے لیے کہا ہے، جو روئٹرز کے مطابق تین ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر سالانہ تک کی جا سکتی ہے۔گذشتہ ہفتے امریکہ نے رین براتس کو اسرائیلی حکومت کے نئے ترجمان بنائے جانے پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔ نتن یاہو نے اس بارے میں کہا تھا کہ وہ واشنگٹن سے واپسی پر اس فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔براتس نے فیس بک پر صدر اوباما پر یہودی مخالف ہونے کا الزام لگایا ہے، اور کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی دماغی عمر 12 سال کے بچے سے زیادہ نہیں ہے۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے اس پوسٹ کو ’پریشان کن اورجارحیت پر مبنی‘ قرار دیا ہے۔ براتس امریکہ جانے والے اسرائیلی وفد میں شامل نہیں ہیں۔اتوار کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ مذاکرات کا اہم مقصد ’فلسطینیوں کے ساتھ ممکنہ پیش رفت، یا کم از کم ان کے ساتھ ایک مستحکم حالات قائم کرنا، اور یقیناً اسرائیل کی ریاست کی سلامتی کو مضبوط کرنا ہے۔‘اتوار کو نابلوس میں چار اسرائیلیوں کے ایک فلسطینی شخص کی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ایک فلسطینی شخص کو ہلاک کر دیا تھا۔اس حالیہ تشدد میں تیزی ستمبر کے مہینے میں اس وقت آئی جب مشرقی یروشلم میں یہودیوں اور مسلمانوں کے ایک مقدس مقام کے بارے میں اس افواہ سے اشتعال پھیل گیا کہ اسرائیل اس مقام پر یہودیوں کے حقوق کو مضبوط کرنے کے لیے قوانین بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…