جے پور(نیوزڈیسک)شدید نفسیاتی دبائو کی شکار بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے اہلیہ اور دو بچوں سمیت ٹرین کے سامنے کود کرخودکشی کرلی۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع ناگپور کے میترا روڈ پر ریلوے لائن عبور کرنے کے دوران بھارتی فوج کا 40سالہ اہلکارکلورام ،36سالہ اہلیہ ،16سالہ بیٹی پوجا اور 10سالہ بیٹے سبھاش سمیت ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔مقامی شہریوں نے لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق موقع سے 12بور رائفل ،28کارتوس اور موٹر سائیکل برآمد ہواہے ۔پولیس عہدیدار کے مطابق کیس کی نوعیت سے ظاہر ہوتاہے کہ زندگی سے تنگ فوجی اہلکار نے اپنے خاندان کے ہمراہ خود کشی کرلی ہے ،اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔کلو رام کی تعیناتی چھتیس گڑھ میں کی گئی تھی اور وہ دتانی گائوں میترا روڈ کا ہی رہائشی تھا۔پولیس عہدیدار کے مطابق خودکشی کی جگہ اس کے مکان سے تقریباً 5کلو میٹر فاصلے پر واقع ہے ۔یاد رہے کہ بھارتی فوج میں سب سے زیادہ اموات خود کشی سے ہوتی ہیں ۔روزانہ کوئی نہ کوئی بھارتی فوج خود اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتا ہے ۔
شدیدنفسیاتی دبائوکی شکاربھارتی فوج کے ایک اہلکارنے اہلیہ اوردوبچوں سمیت ٹرین کے سامنے کودکرخودکشی کرلی
9
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں