نئی دہلی(نیوزڈیسک)جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ایک ہی ہفتے میں میزائل کے تین تجربے ،اگنی فور کا تجربہ بھی کامیاب رہا،بھارتی حکا م کا دعویٰ۔ایک بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے 4ہزار کلو میٹرکے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل اگنی فور کا تجربہ کرلیا۔اس میزائل کا تجربہ عبدالکلام آئس لینڈ کے انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج کے کمپلیکس سے کیاگیا ۔یہ میزائل ٹوسٹیج ویپن سسٹم پر مشتمل ہے ۔یہ 20میٹر لمبا اور 17ٹن وزنی ہے ۔یاد رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا یہ رواں ہفتے میزائلوں کا تیسرا تجربہ ہے ۔جبکہ نیوٹرل دفاعی ماہرین نے کہاہے کہ بھارت کے میزائل تجزبے زیادہ ترناکام رہے ہیں جبکہ بھارت اس لئے میزائل تجربے کررہاہے کہ اس کوپاکستان کے کامیاب میزائل تجربوں سے خوف ہے اس لئے وہ باربارمیزائل ٹیکنالوجی میں کامیابی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ماہرین کاکہناہے کہ بھارت کااگنی فورکے کامیاب تجربے کادعوی بھی عجیب ہے جس سے اس کی دفاعی صلاحیت پرشک کیاجاسکتاہے ۔