کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک)امریکی وزیردفاع آشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام میں روسی فوج کی جارحیت روکنے کے لیے ہنگامی پلان تیار کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا میں دفاع سے متعلق ایک فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے مفادات اور اتحادیوں کے مفادات کے دفاع کے لیے روس کی کسی بھی جارحیت کو روکنے کا ہنگامی پلان تیار کر رہا ہے۔ایک دوسرے بیان میں امریکی دفاع کا کہنا تھا کہ ان کا ملک جنوبی بحر چین کے سمندر میں بحری جہازوں کی آمد ورفت کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنازع کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے علاقائی ممالک کی بحری خود مختاری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زودیتے ہوئے کہا کہ امریکا عالمی پانیوں کے اپنے مفادات کے دفاع کا تحفظ کرے گا۔
مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف