جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ نے منشیات اسمگل کیس میں گرفتار تین ایرانیوں کو سزائے موت دیتے ہوئے ان کے سر قلم کردیے ہیں۔ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجرموں کو سمندر کے راستے منشیات اسمگل کرتے گرفتار کیے گئے تھے ۔ایرانی باشندوں نبی بخش جوس ، محمد اکرم بلوچ، اور امید بولیدہ کو سعودی عدالت نے حشیش کی اسمگلنگ میں قصور قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔گذشتہ روزان کی سزا ءپر عمل درآمد کرتے ہوئے سر قلم کردیے گئے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں