جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

خانہ کعبہ کو آب زم زم اورعرق گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)ہرسال کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقعد ہوئی جس میں گورنر مکہ نے خانہ کعبہ کو ا?ب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا۔سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نائب کی حیثیت سے گورنر مکہ گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب کا افتتاح کیا۔ تقریب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سرابرہ، شاہی خاندان کے افراد اور مختلف مسلم ممالک کی سفارتی شخصیات سمیت مشائخ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔غسل کعبہ کی تقریب نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوئی جس میں عرق گلاب سے معطر 45 لیٹر آب زم زم سے خانہ کعبہ کو غسل دیا گیا۔ اس موقع پر خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب اور دیگر خوشبوؤں میں بھیگے سفید کپڑے سے غسل دیا گیا جب کہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں کی مدد سے تیار کردہ جھاڑو سے صاف کیا گیا۔ خانہ کعبہ کے علاوہ مقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی غسل دیا گیا۔ مقام ابراہیم کو بھی زم زم کے خوشبو ملے پانی سے غسل دیا گیا۔واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہر سال دو مرتبہ غسل دیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…