جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی تشویش نظر انداز ، افغانستان کا پھر بھارت سے دفاعی تعاون بحال کرنیکا عندیہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل نئی دہلی(نیوزڈیسک) کابل حکومت نے پاکستانی تشویش نظر انداز کرتے ہوئےایک مرتبہ پھر سے بھارت کے ساتھ دفاعی تعاون بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ صدر عبدااللہ عبداللہ کی آمد کے بعد افغانستان نے پاکستان کی جائز تشویش کے احترام میں بھارت سے کرزئی دور کادفاعی تعاون غیر اعلانیہ طور پر معطل کر دیا تھا۔ صدر اشرف غنی کے ان خیرسگالی پر مبنی اقدامات کے جواب میں پاکستان نے بھی افغان طالبان کوافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پرآنے پر مجبور کیا۔ افغان انٹیلی جنس حکام کی جانب سے ملاعمر کی موت کی اطلاع پر طالبان اپنے داخلی اختلافات کو حل کرنے کےلیے مذاکرات سے الگ ہوئے، دریں اثنا کابل اور دیگر شہروں میں بم دھماکوں اور طالبان کی دیگر کارروائیوں پر افغان انٹیلی جنس حکام کی جانب سے پاکستان میں ان کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا گیا۔ اس پس منظر میں افغانستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بھارت سے روسی ساختہ ایم آئی 25اٹیک ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ ان ہیلی کاپٹرز کے حصو ل کےلیے معاہدے پر دستخط کی غر ض سے افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمار ہفتہ کو نئی دہلی پہنچیں گے جہاں وہ اس معاہدے پر دستخط کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…