پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

داعش غیر اسلامی اور کرپٹ ہے ، سعودی مفتی اعظم

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( آن لائن )سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں سرگرم انتہاپسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام ‘داعش’ کو کرپٹ اور غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔عبدالعزیز الشیخ نے ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں داعش کے مقابلے کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار میں کہا کہ اس گروپ کے پیروکار ایک ایسے نظریے کے ماننے والے ہیں جس کی مسلم تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ داعش کے ارکان کا تعارف صرف یہی ہے کہ وہ ایسے مجرم ہیں جو کہ ملک کو کرپٹ اور مسلمانوں کا خون بہانا چاہتے ہیں۔ وہ یہی فلسفہ لے کر عراق اور باقی جگہوں پر کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے والے نادان اور بے خبر ہیں۔سیمینار کے ایک اور مقرر مفاہمتی کمیٹی کے رکن اور اسلامیات کے پروفیسر سلیمان الروحیلی نے تمام مسلم حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عالم اسلام کی حفاظت کے لئے داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…