اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران پر برطانوی ٹرانسپورٹ طیارے خریدنے کا الزام

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)برطانیہ اور ایران کے درمیان سفارتی تعطل کے باجود تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے سمجھوتے کے بعد لندن اور تہران کے درمیان قربت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ایران نے برطانیہ سے ٹرانسپورٹ طیارے خرید کیے ہیں جنہیں شام میں صدر بشارالاسد کی مدد کے لیے فوجی اور اسلحہ پہنچایا جاتا ہے۔اخبار”انٹرنیشنل بزنس ٹائمز” کی ویب سائیٹ پر جاری ایک تفصیلی رپورت میں بتایا گیا ہے کہ ایران کا برطانیہ سے جنگی مقاصد کے لیے ٹرانسپورٹ طیارے خرید کرنا نہ صرف جوہری معاہدے کی شرائط کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ عالمی قوانین کے بھی خلاف ہے۔ ایران کے اس اقدام پر امریکا نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما جنہوں ںے ایران سے جوہری معاہدے کے بعد حال ہی میں تہران پرعاید پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے برطانیہ سے جہازوں کی خریداری پر سخت مشوش دکھائی دیتے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے گذشتہ ہفتے برطانیہ سے ایک ٹرانسپورٹ طیارہ خرید کیا ہے۔ اسے شام میں اسلحہ اور فوجی بھجوانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ سے فوجی مقاصد کے لیے طیارے کی خریداری جوہری تنازع پر ایران اور گروپ چھ کے درمیان طے پائے معاہدے کی صریح خلاف روزی ہے۔امریکی وزارت خزانہ کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے ایران پر عاید اقتصادی پابندیوں میں نرمی کی بات کی ہے مگر اس میں طیاروں کی خرید و فروخت ہرگز شامل نہیں ہے۔انٹرنیشنل بزنس ٹائمز سے بات کرتے ہوئے امریکی حکام کا کہنا تھاکہ امریکا کو برطانیہ سے فوجی ٹرانسپورٹ طیارے خریدے کیے جانے کی اطلاعات ملی ہیں اور ہم ان کی چھان بین کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان رواں سال جولائی میں طے پائے سمجھوتے میں یہ قرار پایا تھا کہ ایران اس وقت تک امریکا یا کسی دوسرے ملک سے ہوائی جہازوں کی خریداری نہیں کرے تا آنکہ عالمی توانائی ایجنسی اس بات کی توثیق نہ کرے کہ ایران جوہری معاہدے کی تمام شرائط کی سختی سے پابندی کر رہا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تہران کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برطانیہ سے ٹرانسپورٹر طیارے خریدنے سے ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران کی ‘ماہان ایئر لائن” کمپنی ایران پر طیاروں کی خریداری پرعاید پابندی کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے اس فضائی کمپنی پر 12 اکتوبر 2011ء کو پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم ایلیٹ القدس فورس سے تعاون کے بعد پابندیاں عاید کی گئی تھیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…