اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی پولیس کی جانب سے سائبر مجرموں کو پکڑنے کیلئے فحش تصاویر کے استعمال کا انکشاف

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوزڈیسک) انکشاف ہوا ہے کہ سعودی پولیس کی جانب سے سائبر مجرموں کو پکڑنے کیلئے فحش تصاویر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی ‘امر بالمعروف ونہی عن المنکر’ کمیٹی المعروف مذہبی پولیس کی جانب سے مشتبہ ملزموں کو فریب دینے کے لئے آن لائن فحش تصاویر اور مواد استعمال کیا جارہا ہے۔ اس انکشاف کے بعد سعودی عرب کے محکمہ تفتیش اور استغاثہ کی جانب سے مذہبی پولیس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سائبر جرائم کے مرتکب مشتبہ ملزموں تک رسائی کے لئے فحش تصاویر کا استعمال بند کردیں اور قانون میں بیان کردہ فوجداری طریقہ پر سختی سے کاربند رہیں۔ اس حوالے سے مذہبی پولیس کے ترجمان کی جانب سے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی ٹی اور اخلاقی امور سے متعلق مجرمانہ کارروائیوں کو ضابطہ فوجداری میں بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق ہی ہینڈل کیا جارہا ہے۔ مذہبی پولیس نے مشبتہ مجرموں کی نگرانی کے لئے کبھی کوئی ایسا جاسوسی سافٹ ویئر استعمال نہیں کیا جس کی قانون میں اجازت نہ ہو



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…