لندن(نیوزڈیسک)برطانوی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بڑھتے ہوئے تشددکامعاملہ اٹھایا جائے گا ۔لندن میں صحافیوں سے گفت گو میں فلپ ہیمنڈ نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ برطانیہ میں باہمی امور کے تمام معاملات پر بات ہوگی۔بھارت میں ہندو انتہا پسندی کے حالیہ واقعات سے متعلق موڈیز کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نریندر مودی سے ملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور تشدد کے بڑھتے واقعات کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔فلپ ہیمنڈ نے بتایا کہ نریندر مودی سے سول نیوکلیر پروگرام میں تعاون پر بھی بات ہوگی۔