اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’بم تباہ ہونے والے روسی جہاز کے اندر ہی تھا‘بی بی سی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(نیوز ڈیسک)بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ مصر میں تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات کا جائزہ لینے والے برطانوی تحقیق کاروں کا خیال ہے کہ بم جہاز کے اندر موجود تھا۔جزیرہ نماسینا میں انٹیلیجنش کے ہاتھوں پکڑے جانے والے شدت پسندوں کے مواصلاتی پیغامات کے بعد برطانوی حکومت نے اسے دہشت گرد کارروائی قرار دیا ہے۔برطانیہ نے مصر کے علاقے شرم الشیخ جانے والی پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے جبکہ وہاں موجود برطانوی شہری جمعے سے وطن واپس آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کے پاس صرف دستی سامان ہوگا۔میٹرو جیٹ ائیر بس اے 321 شرم الشیخ سے سینٹ پیٹرس برگ جا رہی تھی کہ اچانک زمین پر آ گری جس میں سوار 224 افراد ہلاک ہوگئے۔ زیادہ تر مسافر روسی باشندے تھے۔بی بی سی کے سکیورٹی کے نامہ نگار فرینک گارڈنر کا کہنا ہے کہ گو کے برطانوی محققین نے حادثے کے لیے تکنیکی خرابی کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے لیکن ان کا خیال ہے ایسا ہونے کا امکان بہت کم ہے۔برطانوی سکیورٹی سروس کا شبہ ہے کہ جہاز اڑنے سے کچھ دیر قبل ہی کسی ایسے شخص نے سامان میں یا اس کے اوپر دھماکہ خیز آلہ نصب کیا جسے جہاز کے سامان رکھنے کی جگہ تک رسائی حاصل تھی۔دولتِ اسلامیہ سے منسلک صحرائے سینا کے ایک عسکریت پسند گروہ نے دعوی کیا ہے کہ جہاز اس نے تباہ کیا۔ دولتِ اسلامیہ نے شام میں اپنے خلاف حملوں کے باعث روس اور امریکہ دونوں کے خلاف اعلانِ جنگ کر رکھا ہے۔امریکی صدر براک اوباما نے بھی جمعرات کو بی بی سی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ممکن ہے کہ تباہ ہونے والے جہاز پر بم موجود تھا۔‘ ان کا کہنا تھا ’یہ ہم انتہائی سنجیدگی سے کہہ رہے ہیں۔‘تاہم مصر اور روس دونوں کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی نتیجہ اخد کرنا جلد بازی ہوگا۔بدھ سے برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے شرم الشیخ کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ فرانس اور بیلجیئم نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اس علاقے میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔تاہم روسی جہاز اب بھی اس علاقے سے پرواز کر رہے ہیں۔ روسی صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’جہاز کے ساتھ کیا ہوا اس سے متعلق کچھ بھی صرف سرکاری تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کہا جا سکتا ہے۔‘مصر نے جس کا زیادہ تر انحصار سیاحت پر ہوتا ہے برطانیہ کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کو غیر منطقی قرار دیا ہے۔برطانیہ میں موجود روسی صدر عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ برطانیہ کی درخواست پر دس ماہ پہلے سے مصر کے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔تاہم انھوں نے کہا کہ وہ برطانیہ کے خدشات کو سمجھتے ہیں۔

مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…