پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بہار: ریاستی انتخابات کا ایگزٹ پول، بی جے پی اتحاد کو شکست

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست بہار کے ریاستی انتخابات میں حکمراں بی جے پی اتحاد کو شکست کا سامنا ہے۔ ایگزٹ پول کے نتائج میں نتیش لالو اتحاد کو برتری حاصل ہے۔ لالو جی کہتے ہیں بی جے پی نے گائے کے گوشت کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔انتہا پسند پر مبنی پالیسی نریندر مودی کی بی جے پی کو لے ڈوبی۔ ریاست بہار کے انتخابات میں بی جے پی کے اتحاد کو منہ کی کھانی پڑی۔ ریاستی انتخابات کے لیے جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے تھے، بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کی شرح 15سال کے مقابلے میں بڑھی اور 60فیصد تک جاپہنچی۔ اس میں بڑا کردار خواتین کے ووٹ نے بھی ادا کیا ہے۔پولنگ میں حصہ لینے والی خواتین ووٹرز کی تعداد 59.92فیصد اور مردوں کی شمولیت56.8 فیصد رہی۔ 4ایگزٹ پولز کے نتائج میں نتیش لالو اتحاد کی برتری دکھائی گئی ہے۔ صرف 2پولز میں بی جے پی اتحاد کو برتری ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی اور اتحادی جماعتوں پر مشتمل اتحاد این ڈے اے کو 111سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ نتیش لالو پرشاد اتحاد 122سیٹوں کے ساتھ آگے ہے۔ دیگر امیدوار 10سیٹیں لے سکتے ہیں۔ لالو پرساد نے ایگزٹ پول کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے گائے کے گوشت کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔بہار کے ریاستی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بہار بھارت کی تیسری بڑی ریاست ہے اور اگر یہاں سے بی جے پی شکست کھا گئی تو ان کا پارلیمنٹ میں گرفت مضبوط کرنے کا خواب ٹوٹ جائے گا، جو کہ مودی کو اپنی اصلاحات کے نفاذ کے لئے ضروری ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…