جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی لیبر قانون میں ترمیم ،ہفتہ وار دوچھٹیاں اور روازنہ کام کا وقت مقرر، شوریٰ کونسل نے فیصلے کی مخالفت کردی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
epa03966041 A photo made available on 26 November 2013 shows a Saudi police officer standing next to foreign workers, who had been illegally staying in the Kingdom, before being deported, in Riyadh, Saudi Arabia, 20 November 2013. Media reports on 13 November 2013 state Saudi authorities have detained more than 20,000 foreign migrant workers in the holy city of Mecca since a nationwide clampdown started. Saudi authorities began their sweep after the end of a seven-month amnesty for foreign migrants whose work permits had expired or who were not working for their official sponsors. EPA/STR
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں نجی شعبے کے ورکرز کی دوچھٹیوں کی تجویز کی راہ میں بڑی رکاوٹ کھڑی ہوگئی ۔ ایک طرف سعودی حکومت غیر ملکی ورکرز کیلئے سہولت پیدا کرنا چاہ رہی تو دوسری جانب شوری کونسل حکومتی فیصلے کیخلاف میدان میں آ گئی ہے ۔ سعودی عرب کے چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کونسل نے نجی شعبوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کر دی ۔  رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے لیبر قانون میں ترمیم کی گئی ہے جس کے مطابق روزانہ کے ورکنگ ٹائم اور چھٹیوں سے متعلق فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ سعودی شوری کونسل اس مسئلے کوجلد ایجنڈے کے طور پر حکومت کے ساتھ اٹھائے گی۔ لیبر قانون میں کی گئی ترمیم کے مطابق کوئی ورکر خواہ وہ خاتون ہے یا مرد روزانہ نو گھنٹے سے زائد کام نہیں کر سکے گا اور ہفتے میں کام کے دورانہ کل 45گھنٹوں پر محیط ہوگا ۔ نئی ترمیم میں مسلمان ورکرز کے کام کا دورانیہ اور بھی کم کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مسلمان ورکرز سے روزانہ سات گھنٹے سے زائد کام نہیں لیا جا سکے گا جبکہ ہفتے میں ان کے کام کا دورانیہ کل 35گھنٹے بنے گا اس سے زائد کام لینے کا اختیار نہ ہوگا ۔ ورکرز کے لئے ایک اور خوشخبری یہ بھی رکھی گئی ہے کہ انہیں ہفتے میں دو چھٹیاں ہونگی اور ان کے پیسے بھی نہیں کٹیں گے ۔ تمام ورکرز کو دی گئی ہفتہ میں دو چھٹیوں میں ایک روز جمعة المبارک ہے ۔ امیدوار اتوار کی چھٹی ہفتے کے کسی اور دن سے بھی تبادلہ کر سکتے ہیں ۔ ترمیم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ورکرز کو ان کے مذہبی فرائض کی انجام دہی کی مکمل اجازت دی جانی چاہیے ۔ سعودی چیمبر آف کامرس کی کونسل کی لیبر مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین منصور ال شاتری کا کہنا ہے کہ ورکرز کے لئے کے جانے والے مثبت اقدامات کی قطعی طور پر مخالف نہیں ہیں تاہم لیبر کمٹی یقین دلانا چاہتی ہے کہ یہ بدلاﺅ صرف سعودی باشندوں اور دیگر عرب ریاستوں کے ورکرز پر اثر انداز ہو گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…