لندن(نیوزڈیسک)دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور سمجھے جانے والے پاسپورٹس کی عالمی فہرست جاری کردی گئی ۔ ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ کے حامل ممالک میں برطانیہ اور امریکہ پہلے نمبر پر ہیں ۔ان ممالک کے پاسپورٹس کے حامل شہری دنیا کے 147ممالک تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔پاسپورٹ انڈیکس ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق یہ رینکنگ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ ان ممالک کے شہری ویزہ کے حصول کے بغیر صرف پاسپورٹ پر ہی ان ممالک کا آزادانہ سفر کرسکتے ہیں ۔ان میں امریکہ اور برطانیہ کے شہری 147ممالک ، جرمنی اور شمالی کوریا کے 145،فرانس 145، اٹلی 144،سویڈن 144، سنگاپور ،جاپان اور ڈنمارک کے شہری 143ممالک کا آزادانہ سفر کرسکتے ہیں ۔دنیا کا سب سے کمزور ترین پاسپورٹ سولومون آئس لینڈ ، برما اور جنوبی سوڈان کا ہے جن کو صرف 28ممالک تک رسائی حاصل ہے ۔چین کا پاسپورٹ 74ممالک کے ساتھ 47ویں نمبر پررہا جبکہ بھارت کا 59ممالک کیساتھ 59ویں جبکہ پاکستان کارینکنگ میں 46ممالک کیساتھ 71ویں نمبر پر رہا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں