اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ نے مالک کے اثاثے منجمد کر دیے، 11 ہزار مگرمچھ کئی ہفتے بھوکے رہے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانتا لوسیا:ہنڈورس میں 11 ہزار مگر مچھ کئی ہفتے بھوکے رہے کیونکہ ان کو کھانا کھلانے والے خاندان کے اثاثے امریکہ نے منجمد کر دیے تھے۔تاہم ان مگرمچھوں کو منگل کو کھانا دے دیا گیا ہے۔ہنڈورس کی بااثر روزینتھل خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کے اِس فارم ہاؤس میں مگرمچھوں کی افزائش اِن کی جلد اور گوشت کے لیے کی جاتی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے گزشتہ مہینے منشیات کی سمگلنگ کے الزامات کے بعد اْن کے اثاثے منجمد کردیے گئے تھے۔ہنڈورس کی ایک کمپنی نے فارم ہاؤس پر موجود مگرمچھوں اور چند شیروں کے کھانے کے لیے گائے کی دو ٹن انتڑیاں عطیہ کی تھیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے 7 اکتوبر کو جیمی روزینتھل، اْن کے بیٹے یانی اور بھتیجے ینکل کے اثاثے منجمد کیے تھے۔ینکل روزینتھل کو گذشتہ روز مایامی ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔امریکہ نے تینوں افراد پر منی لانڈرنگ اور منشیات کی سمگلنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔یہ بات سامنے آنے کے بعد کہ جب سے روزینتھل خاندان کے اثاثے منجمد ہوئے ہیں، جانور بھوکے ہیں تو جمعے کو ہنڈورس کے زیر انتظام جنگلات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے کی جانب سے 1,500 کلو مرغی فارم ہاؤس کو فراہم کردی گئی۔لیکن مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فارم کے ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی تک جانوروں کو کھانا دینے سے انکار کردیا ہے۔جنگلات کے تحفظ کے ادارے کا کہنا ہے کہ وہ جلد ملازمین کے ساتھ معاہدے کے لیے کوئی راستہ تلاش کرلیں گے۔منگل کو یہ اعلان کیا گیا تھا کہ فارم ہاؤس کو مسلسل غذا فراہم کرنے والی مقامی کمپنی کی جانب سے دو ٹن گائے کی انتڑیاں عطیہ کی گئی ہیں۔ جس کے بعد جانوروں کو گائے کی انتڑیاں اور مرغیاں دونوں کھلا دی گئی ہیں۔فارم کے مینیجر کا کہنا ہے کہ ’دو سے تین روز‘ میں جانوروں کی غذا ختم ہو جائے گی۔30 ایکڑ کے فارم میں 11 ہزار مگر مچھ اور 7 شیر موجود ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…