بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

مصر نے ریگستان میں ’گمشدہ‘ ٹرین 9سال بعد قاہرہ منتقل کر دی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(نیوز ڈیسک)ذرائع ابلاغ کے مطابق نو سال سے مصری صحرا میں پھنسی ہوئی ایک ٹرین کو لاری کے ذریعے قاہرہ منتقل کیا جارہا ہے۔یہ ٹرین دراصل سنہ 1999 میں شروع کی گئی ایک ایسی لائن کا حصہ تھی جو مصر کے مغربی صحرا کو بحیرہ احمر میں ایک بندرگاہ سے ملاتی تھی۔یہ لائن جس کا مقصد ریت کی منتقلی تھا کو حکام دیکھ بھال میں مشکلات پیش آنے کے بعد بند کرنے پر مجبور ہوگئے تھے اور جس کے بعد اس کی پٹریوں میں سے 93 میل (150 کلومیٹر) تک کا حصہ چرا لیا گیا۔جس کے بعد ٹرین وہاں سے منتقل کرنے کے قابل نہیں رہی اور اسے اقصر شہر کے مغرب میں واقع خارجہ نخلستان میں بے یارومددگار حالت میں چھوڑ دیا گیا تھا۔اب آخرکار ایک نجی کمپنی کے انجینیئروں نے اِسے پرزے پرزے کرکے وہاں سے ٹکڑوں کی شکل میں لاری میں رکھ کر اسے ٹھکانے لگانے کا کام شروع کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر انھیں مقامی پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا تھا کیونکہ پولیس کو لگا کہ یہ انجینیئر ٹرین کو چ?رانے کی کوشش کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…