مکہ مکرمہ(نیو ز ڈیسک ) سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی آمد 13نومبر سے شروع ہو گی۔ عمرہ سیزن سکیم یکم صفر سے شروع ہو کر رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گا۔سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم قاضی نے بتایا ہے کہ حاجیوں کی واپسی مکمل ہونے پر حج سیزن ختم ہونے کے صرف 15روز بعد ہی عمرہ سیزن شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت حج دوسرے ملکوں سے آنے والے زائرین عمرہ کی سہولت کے لئے انہیں کئی سروسز مہیا کرتی ہے جن میں سفر کی تاریخیں‘ ائر لائن ‘ رہائش گاہ اور اسکا مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے فاصلہ ‘ ہر کمر ے میں بستروں کی تعداد ‘ مدینہ روانگی کی تاریخ اور واپسی پر اپنے وطن روانگی کی حتمی تاریخ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمرہ سیزن عام طور پر دو ہفتے کے لیے کارآمد ہوتا ہے۔وزارت سروسز مہیا کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کی کڑی نگرانی کرتی ہے اور غیر تسلی بخش کارکردگی والی کمپنیوں کو نئے سیزن کے دوران کام کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔ توقع ہے کہ رواں سال عمرے کے ایک کروڑ ویزے جاری کیے جائیں گے۔عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہجری سال 1437کے آغاز پر نیا عمرہ سسٹم اور نئے عمرہ قوانین متعارف کروائے جائیں گے جن کے تحت عمرہ کے لئے سالانہ ایک کروڑ ویزے جاری کئے جائیں گے- ہرماہ دوسرے ملکوں سے ساڑھے12لاکھ افراد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب آئیں گے – اس نظام کے تحت آئندہ چار سال کے دوران چھ کروڑ افراد عمرہ کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے سسٹم میں زائرین کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ خادم حرمین شریفین کی طرف سے دونوں مقدس مساجد کی توسیع کے لئے مکمل کئے جانے والے منصوبوں سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت حج ای پورٹل کاا ستعمال جاری رکھے گی جس کے تحت عمرہ کا ویزہ محض چند منٹوں میں جاری کر دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ پانچ سال کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد دو گنا ہو جائے گی ۔ وزارت حج کے ذرائع کے مطابق 2013ءکے دوران عمرہ کے 50لاکھ ویزے جاری کئے گئے جبکہ 2014ء اور 2015ءکے دوران یہ تعداد 60لاکھ ہو گئی -توقع ہے کہ 2016میں ایک کروڑ جبکہ 2018ءتک چھ کروڑ ویزے جاری کئے جائیں گے
عمرہ زائرین کی آمد 13نومبر سے شروع ہو گی،سعودی وزارت حج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے



















































