بخارسٹ (نیوز ڈیسک) رومانیہ کے وزیراعظم وکٹر پونٹا دارالحکومت بخارسٹ میں گذشتہ روز نائٹ کلب میں پیش آنیوالے آتشزدگی کے واقعے پر احتجاجاً مستعفی ہوگئے ۔ وکٹر پونٹا کو پہلے ہی فراڈ ٹیکس ، چوری اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین مقدمات کاسامناہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے پر عوام نے گذشتہ روز وزیراعظم کیخلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیے تھے ۔ عوام نے کلب میں ناقص انتظامات پر واقعہ کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ بھی کیاگیاتھا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں رومانیہ کے نائب کلب میں آتشزدگی کی باعث تیس کے قریب افراد ہلاک جب کہ 150 زخمی ہوگئے تھے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں