بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

تباہ ہونے والے روسی جہاز کے اندر بم تھا، امریکہ و برطانیہ کو شک

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)امریکی اور برطانوی حکام نے کہا ہے کہ انٹیلیجنس کے اندازوں کے مطابق مصر میں روسی جہاز کو بم کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے رسمی طور پر کسی نتیجے پر پہنچنا باقی ہے۔بدھ کو مصری حکام نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جہاز کے کاک پٹ کا وائس ریکارڈر بہت بری طرح تباہ ہوا تھا۔ تاہم شہری ہوا بازی کے ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹ کے ڈیٹا ریکارڈر سے معلومات نکال لی گئی ہیں جو کہ اب ماہرین کے جائزے کے لیے تیار ہیں۔بدھ کو رات گئے برطانوی حکومت کی کرائسس رسپانس کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیرِ خارجہ فلپ ہموند نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ امکان ہوسکتا ہے کہ جہاز کی تباہی اس میں موجود دھماکہ خیز ڈیوائس کی وجہ سے ہوئی۔‘برطانوی حکومت نے بدھ کو کہا تھا کہ شاید جہاز کو کسی دھماکہ خیز ڈیوائس کی مدد سے زمین تک لایا گیا۔ایک سینیئر برطانوی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملنے والے شواہد سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ جہاز کی تباہی کی وجہ بم تھا۔دوسری جانب ایک امریکی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ وہ موصلاتی کے ذریعے پکڑے جانے والے پیغامات سے اس ’سرسری نتیجے‘ پر پہنچے ہیں کہ صحرائے سینا میں موجود دولتِ اسلامیہ کے ایک حامی نے دھماکہ خیز ڈیوائس کو جہاز میں نصب کیا تھا۔تاہم حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ابھی فورینزک شواہد اور بلیک باکس کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل مصر کے صدر السیسی نے بی بی سی کودیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جہاز کی تباہی کی وجہ کے بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم انھوں نے جہادیوں کی جانب سے اس دعوے کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے کہ یہ جہاز انھوں نے مار گرایا ہے۔برطانوی ایوی ایشن سے منسلک ماہرین کی ایک ٹیم شرم الشیخ میں موجود ہے۔روس کی فضائی کمپنی کوگالی ماویا نے الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے صحرائے سینا میں تباہ ہونے والا مسافر بردار طیارہ بیرونی عوامل کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا تھا۔ تاہم روس کی فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ جہاز کی تباہی پر کسی قسم کی قیاس آرائی کرنا قبل ازوقت ہے۔ماسکو میں فضائی کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈر سمرنوف نے ایک پریس کانفرنس میں حادثے میں تکنیکی خرابی اور پائلٹ کی غلطی کے امکان کو رد کر دیا تھا۔الیگزینڈر سمرنوف نے کہا کہ فضا میں جہاز کے پھٹ جانے کی واحد قابلِ فہم وجہ کسی بیرونی چیز سے ٹکراؤ ہو سکتا ہے۔فضائی کمپنی کے ایک اور اہلکار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ تباہ ہونے والے جہاز کے ماضی میں بھی نقصان پہنچ چکا ہے اور 2001 میں اڑان بھرتے ہوئے اس کی دم کو نقصان پہنچا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…